LIVE

معذور رکشہ ڈرائیور سے بزنس ٹائیکون متاثر، بزنس ایسوسی ایٹ کی نوکری کی پیشکش کردی

ویب ڈیسک
December 29, 2021
 

نئی دہلی ہاتھوں اور پیروں سے معذور رکشہ ڈرائیور کو بھارتی بزنس گروپ ’مہندرا اینڈ مہندرا‘ نے ملازمت کی پیشکش کردی۔

انٹرنیٹ پر  رکشہ ڈرائیور کی ویڈیو دیکھ کر  بزنس ٹائیکون آنند مہندرا نے رکشہ ڈرائیور کی تلاش شروع کروادی۔

آنند مہندرا نے  لکھا کہ کہ وہ اس شخص کی بہادری سے متاثر ہوئے ہیں جو انتہائی جواں مردی سے معذوری کا مقابلہ کرتا ہے۔

انہوں نے اپنی ایک کمپنی مہندرا لاجسٹک کے اسٹاف سے کہا کہ اسے تلاش کر کے بزنس ایسوسی ایٹ کی نوکری دی جائے۔