LIVE

جنوبی افریقہ کا کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پانے کا اعلان، رات کا کرفیو ختم

ویب ڈیسک
December 31, 2021
 

جنوبی افریقہ نے اومی کرون سے سامنے آنے والی کورونا کی چو تھی لہر پر قابو پانے کا اعلان  کردیا۔

میڈیکل ریسرچ کونسل جنوبی افریقہ کا کہنا ہےکہ کورونا کیسز کے انتہائی سطح پرپہنچنے کے بعد کمی آئی جس کے بعد رات کا کرفیو اٹھا لیا گیا ہے۔

ریسرچ کونسل کے مطابق اومی کرون کے باعث اموات میں خاطرخواہ اضافہ نہیں ہوا اور نئے کیسز کی شرح 28 فیصد تک کم ہو چکی جب کہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بھی کم ہو رہی ہے۔

واضح رہےکہ اومی کرون ویرینٹ گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ میں سامنے آ یا تھا جو دنیا کے کئی ممالک میں پھیل چکا ہے۔