دنیا
Time 30 دسمبر ، 2021

برطانیہ: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ ایک لاکھ83ہزار سے زائد کوروناکیسز رپورٹ

برطانیہ میں گزشتہ 24گھنٹے کےد وران ریکارڈ ایک لاکھ 83ہزار سے زائد کوروناکیسز رپورٹ ہوئے۔ —فوٹو: فائل
برطانیہ میں گزشتہ 24گھنٹے کےد وران ریکارڈ ایک لاکھ 83ہزار سے زائد کوروناکیسز رپورٹ ہوئے۔ —فوٹو: فائل 

 برطانیہ میں گزشتہ 24گھنٹے کےد وران ریکارڈ ایک لاکھ 83ہزار سے زائد کوروناکیسز رپورٹ ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ا یک ہفتے میں 9لاکھ 14ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی۔

نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس )کے مطابق انگلینڈ میں بدھ کی صبح  تک ساڑھے 10 ہزار کے قریب مریض اسپتال داخل کیےگئے، یہ یکم مارچ کے بعد سے اب تک ایک ہفتے میں اسپتال میں داخل کیے گئے مریضوں سے 48فیصد زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ نیشنل ہیلتھ سروس کا کہنا ہے کہ  اسکاٹ لینڈ میں گزشتہ روز رپورٹ 80 فیصد کیسز اومی کرون کے ہیں۔

اس کے علاوہ فرانس میں گزشتہ روز کورونا کےدو لاکھ 8ہزار سے زیادہ کیسز سامنےآگئے جبکہ ترکی میں اپریل کے بعد ریکارڈ 36ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب اسپین نے کوونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود قرنطینہ کی مدت کم  کر کے 7 روز کردی جبکہ عالمی ادارہ صحت نے قرنطینہ کی مدت میں کمی کے معاملے میں احتیاط کی ہدایت کردی۔

مزید خبریں :