LIVE

اوگرا کی پیٹرول 3روپے 2 پیسے مہنگا کرنےکی تجویز، حکومت نے 4 روپے بڑھا دیے

ویب ڈیسک
January 02, 2022
 

پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 3روپے 2 پیسے مہنگا کرنےکی سمری پر عمل کرنےکے بجائے فی لیٹر پیٹرول 4 روپے مہنگا کردیا۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سال نو کے موقع پر اوگرا کی طرف سے پیٹرول 3 روپے 2 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنےکی سمری آئی تھی۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہےکہ عالمی مارکیٹ کے مطابق اضافہ صارفین کو منتقل کیا گیا ہے، پیٹرول اور ڈیزل پرجتنی جتنی لیوی بڑھائی گئی تقریباً اتنا جی ایس ٹی کم کردیا گیا۔

خیال رہے کہ حکومت نے یکم جنوری سے  پیٹرول کی قیمت 4 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 15 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کرنےکا اعلان کیا تھا۔