پاکستان
Time 31 دسمبر ، 2021

اوگرا کی پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی سفارش پر وزیراعظم نے کیا ہدایت کی؟

وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے طے شدہ پیٹرولیم لیوی پورا کرنے کیلئے 4 روپے اضافےکی ہدایت کی، وزارت خزانہ— فوٹو:فایل
وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے طے شدہ پیٹرولیم لیوی پورا کرنے کیلئے 4 روپے اضافےکی ہدایت کی، وزارت خزانہ— فوٹو:فایل

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجاویز مسترد کردیں۔

وزرات خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 144 روپے 82 پیسے ہوگی۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 141 روپے 62 پیسے فی لیٹرکردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اوگرا کی تجاویز مسترد کردی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے طے شدہ پیٹرولیم لیوی پورا کرنے کیلئے 4 روپے اضافےکی ہدایت کی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم رکھنے کیلئے سیلز ٹیکس کم کرکے ایڈجسٹ کیا گیا۔

مزید خبریں :