LIVE

سندھ اسمبلی کے سامنے جماعت اسلامی کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری

ویب ڈیسک
January 02, 2022
 

بلدیاتی قوانین کے خلاف سندھ اسمبلی کے سامنے جماعت اسلامی کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری  ہے۔

موسم سرد ہونےکے باوجود بچے بڑے اور بزرگ دھرنے میں شریک  ہیں، خواتین بھی کل سے دھرنے میں شریک ہوں گی، مختلف سماجی و مزدور تنظیمیں بھی دھرنے میں شرکت کے لیے پہنچ رہی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنےکے شرکا سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ مرتضیٰ وہاب دھرنےکا مقام تبدیل کرنے والےکون ہوتے ہیں؟ مرتضیٰ وہاب ابھی تو دھرنے کا آغاز ہوا ہے ، آپ ابھی سے گھبرا گئے ، ہم کراچی کو وڈیروں سے آزاد کرانا چاہتے ہيں ۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا  تھا کہ اگرکسی نے حالات خراب کرنےکی کوشش کی تو کرپشن کے اڈے سیکرٹریٹ کو بند کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن کے طور پر کراچی کے عوام کے ساتھ ہے، پر امن دھرنا کراچی اور سندھ کے عوام کے لیے ہے،  اگر پر امن دھرنے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو پورے شہر میں دھرنے دیے جائیں گے۔

انھوں نے سوال کیا کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں شامل تمام حکومتی جماعتیں بتائیں، کراچی کی ترقی کے لیے کیا گیا؟