LIVE

صبا قمر کو پھر شادی کی پیشکش

ویب ڈیسک
January 05, 2022
 

صبا قمر نے انسٹاگرام پر اسٹوری کو ری پوسٹ کیا اور شادی کی پیشکش کا جواب دیا—فوٹو: انسٹاگرام/صبا قمر

معروف اداکارہ صبا قمر کو ان کے مداح نے شادی کی پیشکش کردی۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے  رافع محمود نامی اکاؤنٹ نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔

ایک صارف نے اپنی خواہش کا اظہار کیا اور لکھا کہ میں 50 سال کی عمر میں صبا قمر سے شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن میری شوبز انڈسٹری سے کوئی وابستگی نہیں ہے، میں اس معاملے میں مذاق نہیں کررہا بلکہ سنجیدہ ہوں۔

رافع محمود نے اپنی اسٹوری شیئر کی اور اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آپ کے لیے ایک اور پروپوزل آگیا ہے، برائے مہربانی اس بار سوچیں۔

فوٹو: اسکرین شاٹ

صبا قمر نے اسٹوری کو ری پوسٹ کیا اور لکھا کہ 'لفظ قبول ہے مجھے راس نہیں آتا'۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار صبا قمر کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شادی کی پیشکش کی جاچکی ہے۔