LIVE

ویڈیو : صبور اور علی انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز

ویب ڈیسک
January 06, 2022
 

علی انصاری نے انسٹاگرام پر صبور اور اپنی ایک دوسرے کو ابٹن لگاتے ہوئے تصویر شیئر کی اور مداحوں کو شادی کی تقریبات کے آغاز کی اطلاع دی: فوٹو انسٹاگرام علی انصاری

اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

علی انصاری نے انسٹاگرام پر صبور اور اپنی ایک دوسرے کو ابٹن لگاتے ہوئے تصویر شیئر کی اور مداحوں کو شادی کی تقریبات کے آغاز کی اطلاع دی۔

اس تصویر  میں صبور کو پیلے رنگ کا لباس اور ہاتھوں میں گجرے پہنے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ علی انصاری سفید لباس پر گہرے رنگ کی شال ڈالے ہوئے ہیں۔

انسٹاگرام پر صبور اور علی انصاری کی مایوں کی مختلف ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں سجل علی کو بھی علی انصاری اور صبور کو ابٹن لگاتے دیکھاجاسکتا ہے۔

ویڈیو میں صبور کی بہترین دوست اداکارہ کنزہ ہاشمی کو صبور کی مایوں انجوائے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل صبور اور علی انصاری کی ڈھولکی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے ایک شو میں  انکشاف کیا تھا کہ  صبور اور علی کی شادی  22 جنوری کو ہوگی۔