LIVE

برطانیہ میں برڈ فلو انسان کو لگ گیا

ویب ڈیسک
January 06, 2022
 

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کیسز بہت کم سامنے آتے ہیں، یہ شخص بیمار یا مردہ پرندے سے متاثر ہوا ہے— فوٹو: فائل

لندن: برطانیہ میں ایک شخص برڈ فلو سے متاثر ہوگیاجس کی حالت فی الحال خطرے سے باہر ہے۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ جنوب مغربی انگلینڈ کا رہائشی ایک شخص برڈ فلو میں مبتلا ہوگیا۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ  اس طرح کے کیسز  بہت کم سامنے آتے ہیں، یہ شخص بیمار یا مردہ پرندے سے متاثر ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شخص سے برڈ فلو آگے نہیں پھیلا، اس کے قریبی رابطوں پر نظر ہے، متاثرہ شخص فی الحال ٹھیک ہے اور اس نے سیلف آئسولیشن اختیار کرلی ہے،  عوام کو خطرہ انتہائی کم ہے۔