LIVE

عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر سستا، پاکستان میں قیمت کیا رہی؟

ویب ڈیسک
January 07, 2022
 

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 10 ڈالر کم ہوکر 1791 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 50 روپے کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے کمی کے بعد ملک میں 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 43 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 110 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 10 ڈالر کم ہوکر 1791 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔