LIVE

برازیل میں پہاڑ سیاحوں پر آگرا، 5 افراد ہلاک، 20 لاپتہ

ویب ڈیسک
January 09, 2022
 

برازیل میں  پہاڑ کا ایک حصہ سیاحوں کی کشتی  پر گرنے سے  5  افراد ہلاک اور 9 شدید زخمی ہو گئے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے مشہور سیاحتی مقام پر پہاڑ کا ایک حصہ سیاحوں کی کشتی پر آن گرا جس کے نتیجے میں  کم ازکم 5 افراد ہلاک اور 9 شدید زخمی ہو گئے، واقعے میں 20 سیاح  لاپتہ بھی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق حکام نے آبشار کے ساتھ پہاڑی  حصے کو  خستہ حال قرار دیا  تھا لیکن سیاحوں کوگھمانے والے گائیڈز نے مبینہ  طور پر ہدایات کو نظر انداز  کیا اور انہیں اس طرف لے آئے۔