LIVE

فاسٹ بولر وہاب ریاض سڑک پر کھڑے ہوکر چنے بھوننے لگے، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
January 10, 2022
 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض سڑک پر کھڑے ہوکر چنے بھوننے لگے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

فاسٹ بولر نے سڑک کنارے مکئی والے کا ٹھیلا دیکھا تو انہیں بچپن یاد آگیا۔

وہاب ریاض ٹھیلے والے کو ایک طرف کرکے خود چنے بھوننے لگے اور اس عمل سے بھرپور لطف اندوز ہوئے۔