LIVE

کورونا میں مبتلا لتا منگیشکر میں نمونیا کی بھی تشخیص

ویب ڈیسک
January 12, 2022
 

بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر  کورونا کے بعد نمونیا کا بھی شکار ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  92 سالہ لتا ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیر علاج  ہیں  جہاں ان کے ڈاکٹر  نے گلوکارہ کے نمونیہ میں مبتلا ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔

ڈاکٹر پریت صمدانی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ   لتا منگیشکر  تاحال آئی سی یو میں ہیں جہاں ان  کی حالت بہتر ہورہی ہے لیکن اس کے باوجود   انہیں 10سے 12 روز آبزرویشن میں رکھا جائے گا۔

دوسری جانب گلوکارہ کی بھانجی  رچنا  نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ’دی دی کی حالت اس وقت  بالکل بہتر ہیں،  وہ ایک فائٹر اور  فاتح ہیں اور اسی سے ہم انہیں اتنے برسوں سے جانتے ہیں۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ روز لتامنگیشکر کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔