LIVE

ویڈیو: ریڑھی کار سے ٹکرانے پر خاتون بپھر گئیں، پھل سڑک پر پھینک دیے

ویب ڈیسک
January 12, 2022
 

سوشل میڈیا پر ان دنوں بھارت سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں خاتون کو ریڑھی بان سے بدتمیزی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو بھارتی فوٹو گرافر کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے  جس میں خاتون اور ریڑھی بان کے درمیان پیش آئے واقعے کو دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق واقعہ بھارت کے شہر بھوپال میں اس وقت پیش آیا جس میں خاتون کی گاڑی سے پھلوں سے بھری ریڑھی ٹکرائی جس کے بعد خاتون نے طیش میں آکر ریڑھی سے پھل گرانا شروع کردیے۔

ویڈیو میں خاتون کو پھل فروش پر چلاتے اور سڑک پر آنے والی گاڑیوں کو کچھ کہتے بھی دیکھا جاسکتا ہے تاہم کسی بھی گاڑی یا فرد نے خاتون کو اس عمل سے نہیں روکا۔

ویڈیو میں ریڑھی بان کو خاتون سے التجاکرتے بھی دیکھا جاسکتا ہےلیکن خاتون نے اس پھل فروش کی ایک بار نہ سنی۔