دنیا
Time 12 جنوری ، 2022

خاتون پولیس اہلکار کی مرد سے ٹراؤزر صاف کرانے اور اسے تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

بھارت میں ایک خاتون پولیس اہلکار کی جانب سے مرد سے اپنا ٹراؤزر صاف کرانے اور  اسے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو  رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے ریوا میں اس وقت پیش آیا جب ایک شخص اپنی موٹر سائیکل کو ریورس کر رہا تھا تو مٹی خاتون پولیس اہلکار کے ٹراؤز پر چپک گئی۔

رپورٹس کے مطابق خاتون پولیس اہلکار کے ٹراؤزر پر مٹی لگنے کی ویڈیو تو سامنے نہیں آ سکی لیکن متعلقہ شخص کی جانب سے خاتون پولیس اہلکار کے ٹراؤزر پر لگی مٹی کو صاف کرنے کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعلقہ شخص لال رنگ کے کپڑے سے خاتون کا ٹراؤزر صاف کر رہا ہے اور خاتون پولیس اہلکار جس کا چہرہ سفید اسکارف سے ڈھکا ہوا ہے وہ اس شخص کو تھپڑ مار کر روانہ ہو جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون پولیس اہلکار کی شناخت کانسٹیبل ساشی کالا کے نام سے ہوئی جو کلیکٹر آفس میں تعینات ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون پولیس اہلکار کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :