LIVE

یقین ہے ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان کا دورہ کرے گا: آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان

ویب ڈیسک
January 13, 2022
 

اکستان کرکٹ بورڈ نے جو کام کیے ہیں وہ شاندار ہیں، سب کچھ اچھی طرح آگے بڑھ رہا ہے: پیٹ کمنز/ فائل فوٹو

آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز  اپنی ٹیسٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پر امید ہیں۔

ایک بیان میں آسٹریلوی کپتان نے کہا یقین ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان کا دورہ کرے گا اور دورے کےحوالے سے بہت کچھ ہونا ہے، اس حوالے سے بہت مثبت ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جو کام کیے ہیں وہ شاندار ہیں، سب کچھ اچھی طرح آگے بڑھ رہا ہے،  اگر کچھ کھلاڑی نہ جانا چاہیں تو یہ ٹھیک ہے۔

واضح رہےکہ آسٹریلیاکرکٹ ٹیم نے مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچز کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ہوں گے۔