LIVE

چینی شہری کو سست انٹرنیٹ کی وجہ سے نیٹ کیفے میں آگ لگانا مہنگا پڑ گیا

ویب ڈیسک
January 14, 2022
 

چین میں ایک شخص کو سست انٹرنیٹ کی وجہ سے نیٹ کیفے میں موجود آلات کو غصے میں آکر آگ لگانے کے جرم میں 7سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔ —فوٹو: فائل

 چین میں ایک شخص کو سست  انٹرنیٹ کی وجہ سے نیٹ کیفے میں موجود آلات کو غصے میں آکر آگ لگانے کے جرم میں 7سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی ایک مقامی عدالت کی جانب سے پیر کے روز ایک بیان میں کہا گیا کہ لین نامی شخص گزشتہ جون میں چین کے جنوبی صوبے گوانگسی کے ایک انٹرنیٹ کیفے میں موجود تھا لیکن وہاں انٹرنیٹ کنکشن سست ہونے کی  وجہ سے اسے غصہ آگیا۔

 سست انٹر نیٹ کی وجہ سے اس شخص نے غصے میں آکر  نیٹ کیفے میں موجود آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کیبلز  باکس کو اپنے لائٹر کی مدد سے آگ لگادی۔

لہٰذا آگ لگنے کی وجہ سے تقریباً 4ہزار گھراور دفاتربشمول ایک سرکاری اسپتال 28 سے 50 گھنٹے تک انٹرنیٹ سے محروم رہے۔

سینکسی کی عدالت کے مطابق واقعے کے بعد پبلک سکیورٹی اہلکاروں نے لین کے جرم کا آلہ لائٹر کو قبضے میں لے لیا جبکہ  بعد میں اب اسے عوامی ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات کو تباہ کرنے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔