LIVE

بھارت، افریقا ٹیسٹ : آؤٹ کیوں نہیں دیا؟ کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں نے اسٹمپ پر بھڑاس نکال دی

ویب ڈیسک
January 14, 2022
 

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کیپ ٹاون میں جاری تیسرے ٹیسٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ڈین ایلگر ڈی آر ایس پر ایل بی ڈبلیو قرار پانے سے بچ گئے مگر بھارتی ٹیم کو یہ بات نہ بھائی اور اس کے مختلف پلیئرز اسٹمپ مائیک پر براڈکاسٹرز پر تنقید کرتے رہے۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے روز روی چندر ایشوین نے ڈین ایلگر کو ایل بی ڈبلیو کیا مگر ڈی آر ایس نے فیصلہ تبدیل کردیا اور ایلگر پویلین واپس لوٹنے سے بچ گئے لیکن یہ بات بھارتی ٹیم کو ہضم نہ ہوئی۔

بھارتی کرکٹرز کے ایل راہول، روی چندرن ایشون اور ویرات کوہلی اسٹمپ مائیک پر آکر اپنی بھڑاس نکالتے اور براڈ کاسٹرز پر تنقید کرتے رہے۔

اس پورے واقعے پر سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ پڑی اور  فینز کا کہنا تھا کہ انڈینز کو آج جس ڈی آر ایس کا دکھ ہے  وہ 2011  ورلڈکپ میں اسی ڈی آر ایس سے مستفید ہوئے تھے جب سعید اجمل کی گیند پر ٹنڈولکر کا ایل بی ڈبلیو اوورٹرن ہوگیا تھا۔