LIVE

آئمہ نے کانسرٹ میں مداح کے زخمی ہونے پر پرفارمنس روک دی

ویب ڈیسک
January 14, 2022
 

سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ کے کانسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پرفارمنس روک کر مداح سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے:فوٹو سوشل میڈیا

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے دوران کانسرٹ مداح کے زخمی ہونے پر پرفارمنس روک دی۔

سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ کے کانسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پرفارمنس روک کر مداح سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ مداح سے اس کا حال پوچھ رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کیا ہوا ہے پاؤں پر چوٹ لگی ہے؟

آئمہ نے انتظامیہ سے اس شخص کو باہر لے جا کر بٹھانے کی درخواست بھی کی جس کے بعد زخمی مداح کو ایک شخص کے سہارے سے کانسرٹ سے باہر جاتا دیکھا گیا۔

آئمہ نے مداحوں سے کہا ایسا  تو نہیں ہوسکتا نا کہ کوئی زخمی ہوجائے اور ہم پھر بھی گاتے رہیں۔