LIVE

40 سال کی عمر میں محبت تلاش کرنا معمول بنائیں: ملائکہ اروڑا

ویب ڈیسک
January 15, 2022
 

ملائکہ اروڑا نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی اور ان کی عمر پر تبصرے کرنے والے ناقدین کو جواب دیا__فوٹو فائل

معروف بھارتی  اداکارہ ملائکہ اروڑا نے خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش تھیں کہ ملائکہ اور اداکار ارجن کپور میں قریبی مراسم ختم ہوگئے ہیں اور دونوں کا بریک اپ ہوگیا ہے جس کے بعد ارجن نے ایک پوسٹ کے ذریعے ان خبروں کو افواہ قرار دے دیا تھا۔

تاہم اب ملائکہ نے بھی انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی اور ان کی عمر پر تبصرے کرنے والے ناقدین کو جواب دیا۔

فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکارہ نے اسٹوری میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 40 سال کی عمر میں اپنی محبت تلاش کرنا معمول بنائیں، 30 سال کی عمر میں نئے خواب دیکھنے اور انہیں حاصل کرنے کو بھی عام کریں۔

انہوں  نے کہا کہ ’50 سال کی عمر میں اپنی ذات کو تلاش کرنا اور اپنی زندگی کا مقصد حاصل کرنے کو بھی سب کے لیے عام بنائیں، 25 سال کی عمر میں زندگی کا اختتام نہیں ہوتا لہٰذا ایسے سوچنا بند کریں۔