LIVE

صدر مملکت نے ضمنی مالیاتی بل 2021 کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک
January 15, 2022
 

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل کی منظوری دی— فوٹو:فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ضمنی مالیاتی بل 2021 کی منظوری دے دی۔

فنانس ضمنی بل 13 جنوری کو قومی اسمبلی سے پاس ہوا تھا جس کے بعد اب بل پر صدر مملکت نے بھی دستخط کردیے ہیں۔

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل کی منظوری دی جس کے بعد ضمنی مالیاتی بل قانون بن گیا۔