LIVE

چوروں نے آن لائن شاپنگ کے ذریعے منگوایا گیاسامان لے جانے والی ٹرین لوٹ لی

ویب ڈیسک
January 15, 2022
 

امریکی ریاست لاس اینجلس میں چوری کی انوکھی واردات ، چوروں نے آن لائن شاپنگ کے ذریعے منگوایا گیا سامان لے جانے والی پوری ٹرین ہی لوٹ لی۔

چور خالی ڈبے پٹڑی پر پھینک کر نو دو گیارہ ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چوروں نے کووڈ ٹیسٹ کِٹ، فرنیچر، ٹی وی، سائیکل حتیٰ کہ ٹائرز بھی نہ چھوڑے۔

خیال رہے کہ امریکا میں گزشتہ تین مہینوں میں ٹرین لوٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔