LIVE

کراچی: ماسک نہ پہننے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ کاٹنے کے احکامات جاری

ویب ڈیسک
January 16, 2022
 

پاکستان میں کورونا  کے دیگر ویرینٹ کی طرح اومی کرون کے مریضوں کی تعداد میں اضافے  کے بعد صوبائی حکومت نے اہم اعلان کیا ہے۔

سندھ حکومت کے اعلان کے مطابق جو سرکاری افسران یا ملازمین ماسک نہیں پہنیں گے ان کی ایک دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔

دوسری جانب  پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز  میں اومی کرون مریضوں کی تعداد 70 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ 

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں مثبت کورونا کیسز کی شرح  35 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6124 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2412کیسز مثبت نکلے۔

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود  حکومت سندھ نے  تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر   این سی او سی نے صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے جبکہ اندرون ملک پروازوں میں کھانے پینے کی فراہمی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔