LIVE

کراچی: کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

ویب ڈیسک
January 16, 2022
 

کراچی میں ایک اور ڈاکٹر  عالمی وبا  کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر  پروفیسر صلاح الدین شیخ نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جو کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ 

 پی ایم اے  کے مطابق ڈاکٹر صلاح الدین نجی اسپتال میں ماہر امراض اطفال تھے۔

خیال رہے کہ  کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6124 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2412کیسز مثبت نکلے، شہر میں مثبت کیسز کی شرح 39.39 فیصد ریکارڈ کی گئی۔