LIVE

فلم کی فیس میں 3 گنا اضافہ،جان ابراہم ایک فلم کے کتنے پیسے لیتے ہیں؟

ویب ڈیسک
January 18, 2022
 

جان ابراہم اپنی فلموں 'ستیہ میو جیتے ٹو'اور 'بٹلہ ہاؤس 'کی کامیابی کے بعد مسلسل اپنی فیس میں اضافہ کر رہے ہیں__فوٹو فائل

بالی وڈ اداکار جان ابراہم نے ایک مرتبہ پھر اپنی فلموں کی فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔

جان ابراہم اپنی فلموں 'ستیہ میوا جیاتے 2'اور 'بٹلہ ہاؤس 'کی کامیابی کے بعد مسلسل اپنی فیس میں اضافہ کر رہے ہیں۔

اداکار نے فلمساز آدتیہ چوپڑا کی فلم 'پٹھان 'کے لیے 20 کروڑ روپے لیے تھے اور ایک ماہ بعد ہی انہوں نے 'ایک ولن ریٹرنز' سائن کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جان نے اس کے لیے پروڈیوسرزسے 21 کروڑ روپے بطور فیس وصول کیے ہیں۔

جان نے گزشتہ تین سالوں میں اپنی فیس 3 گنا کر دی ہے۔

خیال رہے کہ جان ابراہم نے بالی وڈ میں فلم 'جسم' سے ڈیبیو کیا تھا جو کہ 2003 میں ریلیز کی گئی تھی۔ اس فلم میں جان کے ہمراہ اداکارہ بپاشا باسو دکھائی دی تھیں۔