لاہور کے شیخ زاید اسپتال سے دو روز قبل اغوا ہونے والی 17 سالہ لڑکی کو چنیوٹ سے بازیاب کرالیا گیا۔
پولیس کے مطابق 17 سالہ کرن کو اس کا کزن خرم کھانا کھلانے کے بہانے گاڑی میں بٹھا کر چنیوٹ لے گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو کال ڈیٹا کی مدد سے ٹریس کیا گیا لیکن ملزم ہاتھ نہ آ سکا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئےچھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد ہی گرفتار کر لیا جا ئے گا۔