پاکستان
Time 17 جنوری ، 2022

شیخ زاید اسپتال لاہور سے17 سالہ لڑکی کا مبینہ اغوا

لاہورکے شیخ زاید اسپتال سے علاج کے لیے آنے والی لڑکی لاپتہ ہوگئی۔

17سالہ لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی شیخ زاید اسپتال سے جلد کا علاج کرا رہی تھی، بیٹی کا نکاح ہوچکا ہے۔

والد کے مطابق وہ بیٹی کو چیک کرانےکے لیے اسپتال لایا تھا، بیٹی ڈاکٹرکو دکھانےکے لے چلی گئی اور وہ باہر بیٹھا انتظار کرتا رہا،کافی دیر انتظار کے باوجود بیٹی نہ آئی تو اس نے ڈھونڈنا شروع کیا مگر بیٹی کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے لڑکی اور مبینہ اغوا کاروں کی تلاش شروع کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کےموبائل فون کا کال ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے تفتیش آگے برھائی جائےگی۔

مزید خبریں :