LIVE

’یوکرین میں روسی فوج کا کسی بھی قسم کا داخلہ حملہ سمجھا جائے گا‘

ویب ڈیسک
January 21, 2022
 

امریکی صدر جوبائیڈن  نے روس کو  یوکرین پر حملے کے حوالے سے  سخت تنبیہہ  کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بطور امریکی صدر وائٹ ہاؤس میں ایک سال مکمل ہونے پر جوبائیڈن نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کی۔

  پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین میں روسی فوج کا کسی بھی قسم کا داخلہ حملہ سمجھا جائے گا اور   اس طرح کے حملے کا ردعمل شدید، مربوط اور اقتصادی ہوگا۔

  جوبائیڈن نے دوران گفتگو  روسی صدر  کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن نے یوکرین میں فوجی مداخلت کا انتخاب کیا تو روس کو بھاری قیمت چکانا پڑےگی۔