LIVE

لاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

احمد فراز
January 21, 2022
 

لاہور کے انار کلی بازار میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے لیے آنے والے دہشت گردوں سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے کے لیے 2 سہولت کار اور ایک دہشت گرد انار کلی بازار پہنچے، 2 سہولت کار سرکلر روڈ سے آئے جبکہ ایک دہشت گرد پان گلی سے آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نے بیگ بینک کے سامنے رکھا اور سرکلر روڈ کی طرف فرار ہو گیا جبکہ دہشت گرد کو لانے والے سہولت کار بھی فرار ہو گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے انار کلی بازار میں ہونے والے دھماکے میں ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔