LIVE

وزیراعظم کی 5.37 فیصد شرح نمو حاصل کرنے پر اپنی حکومت کو مبارکباد

ویب ڈیسک
January 21, 2022
 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کی معاشی کارکردگی پر بیان جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ تین برس میں 5.37 فیصد کی شرح نمو حاصل کرنے پر اپنی حکومت کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اس شرح نمو کی بدولت روزگار کے مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا جارہا ہے ، عالمی جریدے بلوم برگ کا بھی کہنا ہے کہ پاکستان بڑھتی ہوئی شرح نمو کا تسلسل جاری رکھے گا۔