LIVE

’یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں‘، سینیٹ میں شیخ رشید کا اپوزیشن پر طنز

ویب ڈیسک
January 21, 2022
 

سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزيشن پر طنز  کرتےہوئے کہا کہ یہ بازو  میرے آزمائے ہوئے ہیں، اکیلے آنے کے بجائے ساری اپوزیشن بلاول کے ساتھ مل کر اسلام آباد آجائے ۔

وزیر داخلہ کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات پر جواب کے بجائے سیاسی بیان دینے پر اپوزیشن نے سینیٹ میں احتجاج بھی کیا تاہم چیئرمین سینیٹ نے یہ کہہ کر وزیر داخلہ شیخ رشید کو ریسکیو کرلیا کہ وہ پیر کو سینیٹ میں اس معاملے پر بحث کرائیں گے۔