Time 21 جنوری ، 2022
پاکستان

پے درپے دہشتگردی کے واقعات، سینیٹرز نے وزیر داخلہ سے جواب طلب کرلیا

سینیٹ ارکان نے دہشت گردی کے واقعات پر وزیر داخلہ شیخ رشید سے جواب دینے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹ میں اپوزیشن اور حکومتی سینیٹرز نے برہمی کا اظہار کیا۔  پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضاربانی نے کہا کہ پہلے اسلام آباد میں دہشتگردی ہوئی اور اب لاہور میں کیا یہ ثابت نہیں ہو رہاکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکرات کی پالیسی غلط ہے۔

وفاقی وزیر، اعظم سواتی نے کہا کہ حکومت جوابدہ ہوتی ہے، امن و امان وزیرداخلہ کی کلیدی ذمہ داری ہے۔

ن لیگ کے عرفان صدیقی بولے کہ اسلام آباد کی صورت حال تشویش ناک ہے، 9  ماہ ہوگئے ہیں وزیر داخلہ کو ایوان میں نہیں دیکھا۔

اعظم نذیر تارڑ نے مطالبہ کیا کہ وزیر داخلہ ایوان میں آکر  بریفنگ دیں کہ مستقبل کا ہمارا کیا لائحہ عمل ہے۔

مزید خبریں :