LIVE

قومی کپتان کا بڑا اعزاز، بابراعظم آئی سی سی کے ون ڈے پلیئر آف دی ایئر قرار

ویب ڈیسک
January 24, 2022
 

قومی ٹیم کے کپتان نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بابراعظم کو ون ڈے کا کرکٹر آف دی ایئر قرار دے دیا۔

آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کے لیے بابراعظم، شکیب الحسن، ینامن ملان اور پال اسٹرلنگ کو نامزد کیا گیا تھا۔

لیکن آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے حصے میں آیا۔

بابر اعظم نے  6 ون ڈے میچز میں 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔