LIVE

’اس ابہام میں نہ رہا جائے کہ کورونا خاتمے کی طرف جا رہا ہے‘

ویب ڈیسک
January 25, 2022
 

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہےکہ اس ابہام میں نہ رہا جائے کہ کورونا خاتمے کی طرف جارہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ یہ سمجھنا بہت خطرناک ہے کہ اومی کرون آخری ویرینٹ اور کورونا آخری مرحلے میں ہے جب کہ اس ابہام میں نہ رہا جائے کہ کورونا خاتمے کی طرف جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کے دیگر ویرینٹ سامنے آنے کے لیے حالات مثالی ہیں، اس نازک موڑ پرسب کو مل کر وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔

گزشتہ روز ڈبلیوایچ او نے یورپ میں اومی کرون کے بعد کورونا کا اختتامی مرحلہ شروع ہونے کا اشارہ دیا تھا