LIVE

مہنگائی سے متعلق سوال پر امریکی صدر برہم، صحافی کو گالی دے دی

ویب ڈیسک
January 25, 2022
 

امریکی صدر جو بائیڈن مہنگائی سے متعلق سوال پوچھنے پر برہم ہوگئے اور صحافی کو گالی دے ڈالی۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے اختتام پر صحافی نے امریکی صدر سے پوچھاکہ کیا مہنگائی میں اضافہ وسط مدتی انتخابات میں سیاسی بوجھ کا باعث ہوگا؟

اس پر صدر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ نہیں یہ بہت بڑا اثاثہ ہے، زیادہ مہنگائی ہوگی اور ساتھ ہی صحافی کو گالی بھی دے ڈالی۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ٹرانسکرپٹ میں بھی امریکی صدر کی گالی موجود ہے۔