LIVE

چکی مالکان نے آٹے کی فی کلو قیمت 5 روپے بڑھا دی

ویب ڈیسک
January 26, 2022
 

یہی صورت حال رہی تو قیمت مزید بڑھانی پڑے گی: آٹا چکی مالکان۔ فوٹو: فائل

لاہور میں آٹا چکی مالکان نے فی کلو آٹے کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کر دیا۔

لاہور میں چکی مالکان کی جانب سے آٹے کی فی کلو قیمت 85 روپے سے بڑھا کر 90 روپے کر دی گئی ہے۔

آٹا چکی مالکان کا کہنا ہے کہ گندم اور بجلی کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے آٹا مہنگا کرنا پڑا، یہی صورت حال رہی تو آٹا مزید مہنگا کرنا پڑےگا۔