LIVE

مادھوری کی پہلی ویب سیریز 'دی فیم گیم' کی ریلیز کی تاریخ سامنے آ گئی

ویب ڈیسک
January 27, 2022
 

اس بارے میں مادھوری نے خود ویب سیریز کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

ممبئی: اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی پہلی ویب سیریز 'دی فیم گیم' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ۔

اس بارے میں مادھوری نے خود ویب سیریز کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

پوسٹر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، "اجنبی سی ہے ان کی دنیا۔ ان ٹولڈ سی ہے اس کی کہانی لیکن اب وہ دنیا کے سامنے اپنی کہانی کے ساتھ آ رہی ہیں۔ 'دی فیم گیم' سیریز کا پریمیئر نیٹ فلکس پر25 فروری کو ہوگا۔"

کرشمہ کوہلی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز میں مادھوری کے علاوہ سنجے کپور، مناو کول، لکسویر سرن، سوہاسنی مولے، مسکان جعفری جیسے اداکار بھی نظر آئیں گے۔