LIVE

سنجے دت اور سنیل شیٹی 12 سال بعد ایک ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے

ویب ڈیسک
January 27, 2022
 

بالی وڈ کے دو بہترین اداکار سنجے دت اور سنیل شیٹی 12 سال کے بعد مداحوں کو ایک ساتھ اداکاری کرتے جلد نظر آئیں گے۔ —فوٹو: فائل 

بالی وڈ کے دو بہترین اداکار سنجے دت اور سنیل شیٹی 12 سال کے بعد مداحوں کو ایک ساتھ اداکاری کرتے جلد نظر آئیں گے۔

سنجے دت اور سنیل شیٹی نے کئی بالی وڈ فلموں میں ساتھ کام کیا۔ جن میں دس، دس کہانیاں، کانٹے، نو پروبلم اور دیگر فلمیں شامل ہیں تاہم دونوں آخری بار 2010 میں بننے والی کامیڈی فلم نو پروبلم میں  ایک ساتھ دکھائی دیے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار 12 سال بعد کامیڈی فلم میں ہی ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اس نئی کامیڈی فلم کی ہدایت کاری  یملا پگلا دیوانہ کے ڈائریکٹر سمیرکارنک کریں گے جبکہ فلم میں سنجے اور سنیل کے علاوہ  ایشا گپتا، زائد خان اور جاوید جعفری بھی ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق فلم کی پری پروڈکشن کا کام جاری ہے اور اسے 2022 میں ہی ریلیز کیا جاسکتا ہے جبکہ سنجے دت بھی اس فلم کے پروڈیوسرز میں سے ایک ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  سنجے دت اور سنیل شیٹی اس  فلم میں پنجابی کردار ادا کریں گے تاہم دیگر اداکاروں کے کردار کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔