LIVE

دالیں،گھی، چینی سب باہر سے آرہے ہیں،وہ مفت نہیں دے رہے، مہنگائی پر پرویز خٹک کا جواز

ویب ڈیسک
January 27, 2022
 

وزیر دفاع  پرویز خٹک نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے جواز میں کہا ہےکہ دالیں،گھی، چینی سب باہر سے آرہے ہیں، وہاں بھی مہنگائی ہے، بیرونِ ملک والے یہ چیزیں مفت نہیں دے رہے۔

بنوں میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں  پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی میں کوئی گروپنگ نہیں۔

اس موقع پر انہوں نے اختلافِ رائے رکھنے والےکارکنوں کو دوسری پارٹی میں جانےکا مشورہ بھی دے ڈالا۔

پرویز خٹک کا مزیدکہنا تھا کہ  بلدیاتی انتخابات کا اگلا مرحلہ اہم ہے، یہ انتخاب جیتنا عمران خان کے مستقبل کا سوال ہے۔