27 جنوری ، 2022
یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کےگھی،کوکنگ آئل، سرف اور ٹوتھ پیسٹ سمیت دیگر اشیاءکی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث اضافہ ناگزیر ہے، اسٹورز پر اشیاءکی دستیابی اور فراہمی یقینی بنانے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اضافے کے بعد بھی قیمتیں اوپن مارکیٹ سے کم رکھی جائیں گی، قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے تجاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز نے نومبر میں کوکنگ آئل 65 روپے تک فی لیٹر اور گھی کی فی کلو قیمت میں 53 روپے تک اضافہ کیا تھا تاہم وزیر اعظم نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا حکم دیا تھا۔