LIVE

ڈسکہ میں ڈاکٹر کے بجائے او ٹی اسسٹنٹ آپریشن کرنے لگا، ویڈیو منظرعام پرآگئی

ویب ڈیسک
January 28, 2022
 

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے اسپتال میں ڈاکٹر کے بجائے آپریشن تھیٹر (او ٹی) اسسٹنٹ آپریشن کرنے لگا۔

ڈاکٹر کے بجائے آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ کے آپریشن کرنے کی ویڈیو منظرعام پرآگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ او ٹی اسسٹنٹ نےخاتون کے اپنڈکس کا آپریشن کیا اور ٹانکے بھی لگائے۔

سی ای او ہیلتھ کے مطابق معاملے کی انکوائری کریں گے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب او ٹی اسسٹنٹ سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف کے 4 ارکان کو معطل کردیا گیا۔