LIVE

کورونا کا پھیلاؤ: لاہور اور راولپنڈی کے اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کی تاریخ میں توسیع

ویب ڈیسک
January 29, 2022
 

کورونا وبا کی پانچ ویں لہر کے باعث پنجاب کے دو اضلاع کے اسکولوں میں چھٹی جماعت تک 31 جنوری تک 50 فیصد حاضری کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کا سلسلہ اب 15 فروری تک جاری رہےگا جس کا اطلاق دونوں شہروں کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔

دوسری جانب پشاور میں کورونا کے پھیلاؤکے باعث ضلعی انتظامیہ نے مزید 8 تعلیمی ادارے ایک ہفتہ کے لیے بند کر دیے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے ایک ہفتے تک بند رہیں گے اور تعلیمی ادارے کھلنے پرصرف ویکسینیٹڈاسٹاف کو داخلے کی اجازت ہوگی۔