LIVE

کراچی: ٹریلر کی شادی سے واپس آنے والی وین کو ٹکر، 12 افراد زخمی

ویب ڈیسک
January 29, 2022
 

کراچی میں بولٹن مارکیٹ کے قریب ٹریلر نے وین کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔

متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ لیاری سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ابراہیم حیدری جا رہے تھے کہ نیو چالی سگنل کے قریب پیچھے سے ٹریلر نے ٹکر مار دی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متاثرہ افراد کا بتانا ہے کہ حادثے کے فوری بعد ٹریلر کا ڈرائیور اور کلینر موقع سے فرار ہو گئے۔