LIVE

اہلکاروں پر حملے ناقابل قبول ہیں، تمام مسالک کے علماء اور مذہبی اکابرین کا مشترکہ بیان

ویب ڈیسک
January 29, 2022
 

دشمن پاکستان کی سلامتی اور استحکام سے کھیلنا چاہتا ہے: علماء و اکابرین۔ فوٹو: فائل

تمام مسالک کے علماء اور مذہبی اکابرین نے متفقہ طور پر سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

علماء اور مذہبی اکابرین نے کیچ اور قبائلی علاقوں میں فورسز پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

علماء اور اکابرین کا کہنا تھا کہ دشمن پاکستان کی سلامتی اور استحکام سے کھیلنا چاہتا ہے، باہمی اتحاد سے دشمن کی چالوں کو ناکام بنائیں گے۔