LIVE

ویڈیو: 2 نوجوانوں کا انگریزی میں کرکٹ پر تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک
February 02, 2022
 

کرکٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے تو اپنے بہت سے مشہور تجزیہ کاروں کو دیکھا ہی ہوگا لیکن آج ہم آپ کو ایسے تجزیہ کاروں کے بارے میں بتارہے ہیں جو بروفیشنل نہیں ہیں۔

 سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں 2 نوجوان  بظاہر سڑک پر کھڑے ہوکر انگریزی میں کرکٹ پر تبصرہ کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے دوسرے نوجوان سے انگریزی میں سوال کررہا ہے جبکہ دوسرا شخص مہارت کے ساتھ انگریزی میں ہی جواب دے رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو 29 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے اور صارفین کی جانب سے نوجوانوں کی تعریف بھی کی جارہی ہے۔