Advertisement

کھیل
time icon 31 جنوری ، 2022

ویڈیو: 'بعد میں ملنا پہلے سجدہ کرو'، سرفراز احمد کی نسیم شاہ کو ہدایت

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) وہ ٹورنامنٹ ہے جس میں ناصرف میچ موضوعِ بحث ہوتا ہے بلکہ میچ کے دوران کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

ایسا ہی ایک منظر ہفتے کے روز ایونٹ کے چوتھے میچ میں دیکھا گیا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

میچ کے ہیرو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ قرار پائے تھے جنہوں نے محض 20 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

نوجوان بولر اپنی شاندار بولنگ پر جب کپتان سرفراز احمد کے پاس جشن منانے آنے لگے  تو کپتان نے انہیں ہدایت کی کہ بعد میں ملنا پہلے سجدہ کرو۔

 سرفراز احمد کی نسیم شاہ کو سجدہ کرنے کی تاکید کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس پر صارفین کی جانب سے سرفراز کو خوب سراہا بھی جا رہا ہے۔

Advertisement

@geonews_sport