LIVE

نورا فتیحی کا 37 ملین سے زائد فالورز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ، صارفین حیران

ویب ڈیسک
February 04, 2022
 

نورا فتیحی کا 37 ملین سے زائد فالوورز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اب سوشل میڈیا ایپلیکیشن پر موجود نہیں ہے۔ —فوٹو: فائل 

کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ اور ماڈل نورا فتیحی کا 37 ملین سے زائد فالوورز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اب سوشل میڈیا ایپلیکیشن پر موجود نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بظاہر لگ رہا ہے کہ اداکارہ نے اپنا انسٹا گرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔

انسٹاگرام پر ہمیشہ فعال رہنے والی نورا کے مداح جمعے کی شام کو حیران رہ  گئے جب اداکارہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ سرچ کرنے کے باوجود انہیں نہیں ملا۔

تاہم اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے حوالے  سے اب تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ نورا نے گزشتہ روز ہی دبئی میں اپنی چھٹیاں منانے کی تصاویر شیئر کی تھیں، جس میں انہیں شیروں کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

خیال کیا جارہا ہے کہ ادکارہ نے سوشل میڈیا سے کچھ دیر کے لیے دوری اختیار کرلی ہے ، یہ پہلی بار نہیں کے بالی وڈ اسٹارز نے سوشل میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہو۔

اس سے قبل عامر خان اور  جان ابراہم بھی سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرچکے ہیں۔