LIVE

شاہد آفریدی کی مستقبل کے داماد شاہین سے خوش گپیوں کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
February 15, 2022
 

 
سوشل میڈیا پر شاہین اور شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے/ویڈیو اسکرین گریب 

قومی ٹیم  کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر شاہین اور شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں شاہد آفریدی کو اسٹیڈیم میں شاہین سے نہایت خوش دلی سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو  میں شاہد آفریدی  پہلے شاہین کو گلے لگاتے ہیں اور پھر ہاتھ ملاکر شوخی سے ان کا ہاتھ اپنی جانب کھینچتے ہیں۔

اس دوران مستقبل کے داماد اور  سسر کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتاہے، اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔