LIVE

پی ایس ایل 7: پلے آف مرحلے کیلئے چوتھی ٹیم کونسی ہوگی؟ فیصلہ آج ہوگا

ویب ڈیسک
February 20, 2022
 

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے پلے آف مرحلے کے لیے آج کا دن خاصا اہم ہے جس کے لیے آج دو میچ کھیلے جائیں گے/فوٹوفائل

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن سیون کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج ہو گا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون  کے پلے آف مرحلے کے لیے آج کا دن خاصا  اہم  ہے جس کے لیے  آج  دو  میچ کھیلے جائیں گے۔

پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کراچی کنگز سے ٹکرائے گی جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ہو گا۔

 پہلا میچ دوپہر ڈھائی بجے جبکہ دوسرا میچ شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔