LIVE

پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کی انعامی رقم میں بڑا اضافہ، اب کتنے پیسے ملیں گے؟

ویب ڈیسک
February 27, 2022
 

پچھلے چھ ایڈیشنز تک لیگ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو پانچ کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جاتی رہی ہے__فوٹو فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی بار فاتح ٹیم کی انعامی رقم میں 3 کروڑ روپے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا فائنل آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 پی ایس ایل کے پچھلے 6 ایڈیشنز تک لیگ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو 5 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جاتی رہی ہے۔

تاہم اس بار انعامی رقم میں 3 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس بار جیتنے والی ٹیم کو 8 کروڑ روپے ملیں گے جب کہ رنرز اپ ٹیم کو 3کروڑ 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔